سری نگر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کشمیر کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اشوک یادو نے پیر کی صبح شری امرناتھ جی یاترا کے لئے پنچترنی کے مقام پر قائم بی ایس ایف کے بیس کیمپ کا دورہ کرکے آپریشنل کاکردگی کا جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور یاتریوں کو ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد بہم پہنچانے پر ان کے رول کی سراہنا کی۔
بی ایس ایف کشمیر نے پیر کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘بی ایس ایف کے آئی جی اشوک یادو نے آج پنچترنی میں قائم بی ایس ایف کے بیس کیمپ کا دورہ کیا اور شری امرناتھ جی یاترا کے لئے بی ایس ایف کی موبائل میڈیکل اینڈ ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم کی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا’۔پوسٹ میں کہا گیا: ‘موصوف آئی جی نے وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور یاتریوں کو ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد بہم پہنچانے پر ان کے رول کی سراہنا کی’۔
قبل ازیں اشوک یادو نے 3 جولائی کو شری امرناتھ جی یاترا کے لئے پہلگام راستے پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔