جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

امریکہ کے شہر ڈیٹرائٹ میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، 19 زخمی ہو گئے

سان فرانسسکو: امریکہ کے ڈیٹرائٹ شہر میں اتوار کی صبح فائرنگ میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے۔ یہ معلومات مشی گن اسٹیٹ پولیس نے فراہم کی ہے۔

ریاستی پولیس، جو تحقیقات میں ڈیٹرائٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی مدد کر رہی ہے، نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ واقعے کے سلسلے میں ابھی تک کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق متاثرین کو سینٹ جان ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ یکم جون کو ڈیٹرائٹ میں فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب ایک بلاک پارٹی میں 100 سے زائد افراد شریک تھے اور چار افراد کو گولی مار دی گئی تھی۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img