ٹوکیو: جاپان کے مغربی اوگاسوارا جزائر میں صبح 6.3 شدت کا زلزلہ آیا۔ مقامی موسمیاتی ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5:02 بجے اوگاسوارا گاؤں میں آیا۔
زلزلے کا مرکز مغربی اوگاسوارا جزائر میں 530 کلومیٹر کی گہرائی میں 27.1 ڈگری شمالی عرض البلد اور 139.0 ڈگری مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔زلزلے سے سونامی کی کوئی وارننگ نہیں ملی اور نہ ہی کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع ملی۔
یواین آئی