جمعرات, مارچ ۲۷, ۲۰۲۵
20.5 C
Srinagar

عراق میں دو کار حادثات میں پانچ افراد ہلاک

بغداد، : عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں دو کار حادثات میں پانچ افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع پولیس کے ایک ذریعے نے دی۔
میجر علاء السعدی نے ژنہوا کو بتایا کہ ایک حادثے میں، چار افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی کار بغداد اور شمالی شہر کرکوک کے درمیان مرکزی سڑک پر لاپرواہی اور تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کے باعث الٹ گئی۔

السعدی نے بتایا کہ کرکوک کے جنوب میں ایک سڑک پر دو کاریں آپس میں ٹکرانے سے ایک الگ حادثے میں ایک فوجی ہلاک اور تین فوجیوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img