بانڈی پورہ میں بجلی کرنٹ لگنے سے مستری ہلاک
سرینگر : شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں پیر کو بڈگام کا ایک شخص کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ایک اہلکار نے مقامی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ 27 سالہ محمد اسحاق خان ساکنہ وار پورہ بڈگام ،جوکہ پیشے سے گلکار (مستری) تھا ،،تریگام سنبل میں واقع قبرستان میں سنگ مرمر کا کام انجام دے رہا تھا ،جس دوران اُسے بجلی کا زوردار جھٹکا لگا۔
حکام کے مطابق بجلی کرنٹ لگنے سے مذکورہ مستری جھلس کر شدید زخمی ہوا اور بے ہوش ہوگیا،جسے فوری طور پر سی ایچ سی سنبل منتقل کیا گیا ،جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا ۔پولیس نے مقاملے کی نسبت مزید تفتیش شروع کردی ۔
بارہمولہ میں غیر ریاستی مزدور کی پُراسرار موت
شمالی کشمیرکے ضلع بارہمولہ میں ایک غیر ریاستی مزدور کی لاش لٹکتی ہوئی پائی گئی ۔مبینہ طور پر مزدور نے پھانسی لگا کر خود کشی کی ،تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ۔
ایک مقامی خبررساں ادارے کے مطابق ایک غیر ریاستی مزدور (رنگساز) جس کا تعلق جئے نگر سرجا پور بہار سے ہے ،حال شالیمار لین کانسی پورہ بارہمولہ ہے ،باتھ روم لٹکا ہوا پایا گیا ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے واقعہ پر پہنچ گئی ،جس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور اس معاملے کی نسبت طبی وقانونی کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے 194 بی این ایس ایس دفعہ کے کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔