اسلام آباد: پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں جاری موسلادھار بارشوں کی وجہ سے ممکنہ سیلاب کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ جاری بارشوں کے باعث اسلام آباد، مشرقی پنجاب کے کچھ حصوں اور شمال مغربی خیبر پختونخواہ کے صوبوں میں مقامی دریاؤں میں اچانک سیلاب آنے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ حکام اور مقامی انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھیں اور خطرے میں پڑنے والی آبادی کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کریں۔ اتھارٹی نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ڈیزاسٹر الرٹس کے لیے اس کی موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں، تاکہ وہ چوکس اور باخبر رہ سکیں۔
یو این آئی