جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

بی جے پی اسمبلی الیکشن کے لئے پوری طرح تیار، اپنے دم پر چناو لڑیں گے :رویندر رینا

جموں: بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے جمعرات کے روز کہاکہ بھاجپا اسمبلی چناو کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی الیکشن بی جے پی اپنے دم پر لڑیں گی اور اگلا وزیراعلیٰ بھارتیہ جنتاپارٹی کا ہی ہوگا۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوںنے کہاکہ 6جولائی کو بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا جموں وکشمیر پہنچ رہے ہیں جس دوران وہ ایک بڑے پروگرام میں شرکت کریں گے۔

رویندر رینا نے کہاکہ اس پروگرام میں زا ئد از دو ہزار بی جے پی کے عہدیدار اور کارکنان شریک ہو رہے ہیں ۔بی جے پی صدر کا مزید کہنا تھا کہ بھاجپا جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔


ان کے مطابق اس بار پوری قوت کے ساتھ اسمبلی الیکشن لڑیں گے۔رویندر رینا کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کوشش رہے گی کہ جموں وکشمیر کے عوام کی مدد سے ہم اسمبلی الیکشن جیت جائیں ۔

انہوں نے کہا :’جموں وکشمیر میں بی جے پی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی اور اگلا وزیر اعلیٰ بھی بھاجپا کا ہی ہوگا۔‘
بھاجپا صدر کے مطابق اس بار بھارتیہ جنتاپارٹی جموں وکشمیر میں اپنے دم پر الیکشن لڑے گی اور اس کے لئے ہم نے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کیں ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img