جمعہ, فروری ۱۴, ۲۰۲۵
11.8 C
Srinagar

سری نگر سڑک حادثے میں پولیس کانسٹیبل کی موت واقع

سری نگر: سری نگر کے صورہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک پولیس کانسٹیبل کی موت واقع ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے صورہ علاقے میں صورہ – گاندربل روڈ پر جمعرات کی صبح ایک سکوٹی زیر رجسٹریشن نمبر JK16B 7611 اور مخالف سمت سے آ رہی ایک ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK03E 3688 کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں سکوٹی سوار شدید زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ زخمی سکوٹی سوار کوعلاج و معالجے کے لئے فوری طور پر شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت 48 سالہ محمد امین بٹ ولد محمد یوسف بٹ ساکن رپ پورہ لار گاندربل کے طور پر ہوئی ہے جو جموں و کشمیر پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل کی حیثیت سے کام کر رہا تھا اور وہ ضلع پولیس لائنز سری نگر میں تعینات تھا۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img