جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

مغربی کینیڈا میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایک ہلاک، 2 زخمی

اوٹاوا،: مغربی کینیڈا میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ سی ٹی وی نیوز نے بدھ کو یہ خبر دی۔اطلاعات کے مطابق، نجی ملکیت کا ہیلی کاپٹر منگل کی شام برٹش کولمبیا کے کولمبیا وادی علاقے میں بی سی البرٹا سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے میں پائلٹ کی موت ہو گئی اور زندہ بچ جانے والے مسافروں کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی جانچ دونوں بی سی کورونرس سروس اور فیڈرل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img