امرتسر: سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے امرتسر کمشنریٹ پولیس نے ترن تارن کے کھیم کرن سے ایک اسمگلر کو گرفتار کرکے پانچ کلو ہیروئن برآمد کی ہے۔
پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے منگل کو کہا کہ گرفتار اسمگلر کی شناخت لکھویندر عرف لکھا کے طور پر ہوئی ہے، جو منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھا اور پاکستان میں مقیم منشیات کے اسمگلروں سے رابطے میں تھا۔ پاکستان سے منشیات لانے لے جانے کے لیے ڈرون استعمال ہوتے تھے۔
ڈی جی پی یادو نے کہا کہ نئے فوجداری قوانین کی دفعات کے مطابق ایک گزیٹیڈ افسر کی موجودگی میں تلاشی اور ضبطی کی ویڈیو گرافی کی گئی تھی۔ لکھا کے رابطوں کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
یو این آئی