منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
20 C
Srinagar

نیٹ امتحان کا مستقل حل تلاش کرنا بہت ضروری: مایاوتی

لکھنؤ:  بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے این ای ای ٹی امتحان میں پھیلی غیر یقینی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس مسئلہ کے مستقل حل کا مطالبہ کیا ہے۔

محترمہ مایاوتی نے پیر کو ایکس پرپوسٹ کیا، ’’ملک میں وقتاً فوقتاً ہونے والے مختلف امتحانات کے تقدس کے ساتھ ساتھ، خاص طور پر نیٹ-یوجی اور پی جی امتحانات کے حوالے سے جوغیر یقینی صورتحال ہے اس سے لوگوں میں بے چینی، تشویش اور غصے کی لہرفطری ہے، جلد ہی اس کا مستقل حل تلاش کرنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا، ’’نہ صرف آل انڈیا بلکہ یوپی سمیت ریاستوں میں ہونے والے امتحانات میں پیپر لیک اور سرکاری بھرتیوں میں بدعنوانی کا معاملہ بھی بہت سنگین، افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ ان مسائل پر کسی قسم کی لاپرواہی اور نہ ہی سیاست مناسب ہے، بلکہ اس کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات ضروری ہیں۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img