گیانا: کپتان روہت شرما (57) اور سوریہ کمار یادو (47) کی شاندار اننگز کے بعد گیند بازوں کی قابل تعریف کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے دوسرے سیمی کے بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ کو 68 رن سے شکست دے عالمی کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ہندوستان کی ٹیم تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے فائنل میں پہنچی ہے 72 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری انگلینڈ کی ٹیم کوجسپریت بمراہ، اکشر پٹیل اور کلدیپ یادو نے اپنی شاندار گیندبازی سے 16.4 اوورز میں 103 رنز تک محدود کر دیا اور 68 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ کپتان جوس بٹلر 15 گیندوں (23)، ہیری بروک 19 گیندوں (25)، جوفرا آرچر 15 گیندوں (21) اور لیام لیونگسٹن (11) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کے بقیہ بلے بازوں میں سے کوئی بھی دہائی کے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے اپنی پچھلی شکست کا بدلہ لے لیا۔ ہندوستان کے لیے جسپریت بمراہ نے 2.4 اوورز میں 12 رن دے کر دو وکٹ لیے۔ کلدیپ یادو نے 19 رن پر تین وکٹ اوراکشر پٹیل نے 23 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان تیسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
ہندوستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 103 رن پر سمٹ گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ریس ٹوپلے، جوفرا آرچر، سیم کرن اور عادل رشید نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔