آئی جی آئی ٹرمینل 1 کی چھت گری، 6 افراد زخمی

آئی جی آئی ٹرمینل 1 کی چھت گری، 6 افراد زخمی

نئی دہلی،:  دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں جمعرات کی دیر رات سے ہو رہی بارش کی وجہ سے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل-1 کی چھت گر گئی، جس سے ٹیکسیوں اور کاروں میں بیٹھے ہوئے چھ افراد زخمی ہو گئے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ آج صبح 5 بجے پیش آیا۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ فائر سروس حکام نے بتایا کہ ٹرمینل 1 کی چھت کی چادر کے علاوہ سپورٹ بیم بھی گر گیا ہے۔ جس سے ٹرمینل کے پک اپ اور ڈراپ ایریاز میں کھڑی کاروں کو نقصان پہنچا۔

زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہوائی اڈے پر فائربریگیڈ کی تین گاڑیاں موجود ہیں۔شہری ہوا بازی کے وزیر کےرام موہن نائیڈو نے اس واقعے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایکس پر لکھا، "میں ذاتی طور پر صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں۔ تمام ایئر لائنز کو ٹرمینل 1 پر متاثرہ مسافروں کی مدد کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ راحت اور بچاؤ ٹیمیں جائے وقوع پر موجود ہیں۔” بچاؤ مہم ابھی بھی جاری ہے۔”

 

 

دہلی-این سی آر میں جمعرات کو پہلی پری مانسون بارش ہوئی۔ مسلسل بارش کی وجہ سے دہلی-این سی آر کے کئی علاقوں میں رات بھر پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔قومی راجدھانی میں کچھ مقامات پر تین سے چار فٹ پانی بھر گیا ہے۔دہلی کے منٹو روڈ پر پانی بھر جانے سے ایک گاڑی مکمل طور پر ڈوب گئی ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.