ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

ڈوڈہ تصادم: دو ملی ٹینٹ ہلاک، اہلکار زخمی، آپریشن ہنوز جاری

جموں:جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے گندوہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں ایس او جی اہلکار بھی زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بدھ کی صبح ڈوڈہ کے گندوہ جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ، سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔باوثوق ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے تاہم ابھی تک ان کی لاشیں برآمد نہیں کی جاسکی ہے کیونکہ علاقے میں مزید ملی ٹینٹوں کی موجودگی کو خارج از امکان قرار نہیں دیاجارہا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈوڈہ کے گندوہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے ۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک مہلوک دہشت گردوں کی لاشیں برآمد نہیں کی گئی کیونکہ تصادم کی جگہ مزید ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے اورا س سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
واضح رہے کہ گیارہ جون کو چھتر گالہ ڈوڈہ میں ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز کی پکٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چھ اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 12جون کو اسی علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران ملی ٹینٹوں نے فائرنگ کی جس وجہ سے ایک پولیس اہلکار شدید طورپر زخمی ہواتھا۔گزشتہ دو ہفتوں سے ڈوڈہ کے جنگلی علاقوں میں مفرور ملی ٹینٹوں کی تلاش جاری تھی اور آج سے سیکورٹی فورسز کو اس وقت کامیابی ملی ہے جب گندوہ کے نزدیک سیکورٹی فورسز نے دو ملی ٹینٹوں کو مار گرایا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img