واشنگٹن،: امریکہ اپنے گلوبل میوزک ڈپلومیسی انیشیٹو کو سپورٹ کرنے کے لیے ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب کے ساتھ شراکت داری شروع کر رہا ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی جے۔ بلنکن اور یوٹیوب میوزک کے گلوبل سربراہ لیور کوہن نے پیر کو اس شراکت کا اعلان کیا۔ یہ شراکت داری امریکہ کی وسیع تر خارجہ پالیسی کے اہداف کی حمایت میں امن اور جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے موسیقی کو ایک سفارتی پلیٹ فارم کے طور پر بلند کرنے کی ایک عالمی کوشش ہے۔
وزارت خارجہ نے گلوبل میوزک ایمبیسیڈرز کا نیا روسٹرمنتخب کیا ہے جس میں ہربی ہینکوک، جیلی رول، گریس بوورز اور ارمانی وائٹ شامل ہیں۔
وزارت خارجہ اور یو ٹیوب موسیقی کے ذریعے یوٹیوب پلیٹ فارم پر انگریزی زبان سیکھنے کو فروغ دینے کے لیے تعاون کریں گے۔ اس پہل سے دنیا بھر میں تعلیم، اقتصادی مواقع، مساوات اور شمولیت تک رسائی کو بڑھانے کے لیے موسیقی کا استعمال کرنے والے ایکسچینج پروگرام کے سابق طلباء کو ملے گی۔
یواین آئی