کپوارہ میں ناکور ٹرر ماڈیول کا پردہ فاش، اسلحہ اور ہیروئن بر آمد، تین گرفتار: پولیس

کپوارہ میں ناکور ٹرر ماڈیول کا پردہ فاش، اسلحہ اور ہیروئن بر آمد، تین گرفتار: پولیس
سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں سیکورٹی فورسز ایک ناکور ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش کرکے تین مشکوک افراد کو گرفتار کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس اطلاع پر کہ ایک شخص ہیروئن کے خریداروں کی تلاش میں ہے، پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور فوج نے کرناہ میں جال بچھا کر 2 افراد کو 5 سو گرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کر لیا۔
بیان میں گرفتار شدگان کی شناخت شفیق احمد شیخ ولد مرحوم محمد شفیع شیخ ساکن خاور پورہ کرناہ اور طارق احمد ملک ولد غلام احمد ملک ساکن باغ بالا کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزید پوچھ تاچھ کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ پرویز احمد پٹھان ساکن سادھ پورہ کی تحویل میں 3 پستول ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران پرویز احمد کو فوری طور حراست میں لے کر اس کی تحویل سے 3 پستول، 76 پستول گولیاں، 6 پستول میگزین اور 5 کلو مشتبہ دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا۔پولیس بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.