مناسک حج کا آغاز، منیٰ میں خیمہ بستی آباد ہوگئی

مناسک حج کا آغاز، منیٰ میں خیمہ بستی آباد ہوگئی

مانیٹر نگ ڈیسک

سری نگر: مکہ مکرمہ میں دنیا بھر سے آئے ہوئے زائداز15 لاکھ خوش قسمت عازمین حج خیموں کے شہر منیٰ روانہ ہوگئے۔ عازمین حج کے قافلوں کو مرحلہ وار جمعرات 7 ذوالحجہ کی نصف شب کے بعد سے منی کی عازضی خیمہ بستی میں پہنچانے کا کام شروع ہو گیا ۔

Hajj 2024: When is Hajj? Date of Muslims pilgrimage to Kaaba at Mecca in Saudi Arabia - Hindustan Times

عازمین کی منی روانگی کا عمل آج بروز جمعہ 8 ذوالحجہ کو بھی جاری رہا،اورا اس کے ساتھ ہی حج 1445 ہجری کے مناسک کی ادائیگی کا پہلا مرحلہ باقاعدہ شروع ہو گیا۔مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق اقطاع عالم کے زائداز 15 لاکھ عازمین حج دین اسلام کی مقدس ترین سرزمین مکہ معظمہ میں جمع ہوگئے ، جہاں سے فریضہ حج بیت اللہ کے سالانہ مناسک آج یعنی جمعہ سے آغاز ہوگیا۔جب اللہ کے مہمان اپنے خالق و مالک حقیقی کے حکم پر تعمیل کرتے ہوئے لبیک اللھم لبیک ، لبیک لاشریک لک لبیک کی گونج میں احرام پوش عازمین کا یہ سفید سمندر خیموں کے شہر منیٰ کی سمت پیش قدمی کرے گا۔

Hajj 2024 begins today: Millions of pilgrims arrive in Saudi Arabia to join annual Islamic pilgrimage | See images here | Today News

سال میں ایک مرتبہ آباد ہونے والا خیموں کا شہر اللہ کے مہمانوں کے استقبال کے لئے پوری طرح تیار ہوچکا ہے، جہاں ان کا 5روزہ قیام رہے گا جس کا آغاز جمعہ کو ترویہ سے ہوگیا۔ اس دوران رمی جمار کے طور پر وہ شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔ قربانی کے جانور ذبح کریں گے۔بعدازاں خانہ کعبہ کے طواف کے لئے حرم مکہ روانہ ہوں گے جہاں یہ پانچ روزہ مناسک کا اتوارکوعیدالاضحیٰ پر اختتام عمل میں آئے گا۔

Hajj pilgrimage starts in Saudi Arabia, 2 million expected | CTV News

اللہ کے مہمانوں کا قافلہ سنیچر کی صبح مکہ معظمہ سے تقریباً 9کلو میٹر دور واقع میدان عرفات روانہ ہوگا جہاں مناسک حج کی تکمیل کے ایک حصہ کے طور پر صبح تا غروب قیام کریں گے۔ وقوفِ عرفات کے بعد خوش نصیب حجاج کرام مزدلفہ پہونچ کر بیک وقت مغرب اور عشاءکی نماز ادا کریں گے۔ جمعرات کی شب معبودِ حقیقی اللہ رب العزت کی عبادت، ذکر اور دعاوں میں مشغول رہیں گے اور اتوارکی صبح عیدالاضحی ہوگی اور حجاج کرام رمی جمار اور قربانی دینے کے بعد خانہ کعبہ کا طواف کریں گے۔ دین اسلام کے پانچویں رکن فریضہ حج بیت اللہ کو دنیا کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع سمجھا جاتا ہے۔اس موقع پر ساری دنیا کے مسلم مرد، خواتین اور بچے رنگ، نسل، علاقہ یا مسلک کے کسی امتیاز کو یکسر بالائے طاق رکھتے ہوئے ضیوف الرحمن (اللہ کے مہمانوں) اور مالکِ حقیقی کے بندوں کی حیثیت سے حصہ لیتے ہوئے انسانی اخوت و یکجہتی کی ایک لاثانی مثال پیش کرتے ہیں۔

Hajj: The pilgrims and travel agents who have been left behind | Middle East Eye

چنانچہ سالانہ 15 تا 25 لاکھ عازمین کی آمد و رفت، قیام و طعام اور ٹرانسپورٹ کیلئے حکومت سعودی عرب کی طرف سے موثر انتظامات کئے جاتے ہیں۔ سعودی حکام نے کہا ہے کہ آج سے شروع ہونے والے مناسک حج کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔اس دوران 95 فیصد عازمین حج جو خاتم النبیین محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کے روضہ مبارک پر حاضری کے لئے مدینہ منورہ میں مقیم تھے، اپنے خالق کی محبت میں ہونٹوں پر تلبیہ کے کلمات اور آنکھوں میں آنسو لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے شہر سے اللہ کے گھر کی سمت روانہ ہوگئے جہاں سے منیٰ روانگی کا سلسلہ شروع ہوا۔

9 things to know about Mina Valley - the city of tents - India Today

مکہ مکرمہ میں مقیم پوری دنیا سے آنے والے لاکھوں عازمین کو حج خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے جمعرات کو شیڈول جاری کر دیئے گئے ہیں تاکہ عازمین اس شیڈول کے مطابق احرام باندھ کر مناسک حج کی ادائیگی کےلئے تیار ہو جائیں۔5روزہ مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز جمعہ سے ہوگیااور رکن اعظم وقوف عرفہ 15جون بروز سنیچر کو ہوگا۔ اتوار16جون کی صبح حجاج کرام اللہ کی راہ میں جانور قربان کریں گے۔جمعہ کو منیٰ میں قیام کے دوران عازمین حج نے5 وقت کی نماز ادا کرتے ہوئے عبادت کی، 15 جون ہفتہ کی صبح عازمین حج میدان عرفات کیلئے روانہ ہوں گے جو حج کا رکن اعظم ہے، میدان عرفات میں حج کے خطبہ کے بعد ظہر اور عصر کی نماز ملا کر پڑھی جائیگی ۔مغرب سے پہلے حجاج کرام مزدلفہ کی طرف روانہ ہوں گے جہاں وہ مغرب اور عشاءکی نماز اکٹھی پڑھیں گے۔

Hajj 2024 begins as over 1.8 pilgrims arrive in the tent city of Minah

مزدلفہ میں حجاج کرام شیطان کو کنکریاں مارنے کیلئے کنکریاں جمع کریں گے۔حجاج کرام رات مزدلفہ میں ہی گزاریں گے جہاں وہ آرام اور عبادت کریں گے۔ 16 جون بروز اتوار کی صبح حجاج کرام منیٰ واپس روانہ ہونگے جہاں وہ رمی جمرات کریں گے۔ پھر حجاج کرام اللہ کی راہ میں جانور قربان کریں گے پھر اپنا سر منڈوا کر احرام کھول کر عام لباس پہنیں گے اور پھر مزید دو روز تک منیٰ میں ہی قیام کریں گے۔16 جون کو ہی حجاج کرام بیت اللہ کے طواف کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے،17 جون کو حجاج کرام ایک بار پھر رمی جمرات کریں گے اور پورا دن اور پوری رات عبادت میں گزاریں گے۔

KSA to allow over 127,000 Bangladeshis to perform hajj in 2024

۔18 جون کو آخری بار تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کرام مغرب ہونے سے قبل منیٰ کی حدود سے نکل جائیں گے۔عازمین کی سہولت کے لیے معلمین کی جانب سے مختلف زبانوں کے مترجمین کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ عازمین بروقت احرام باندھ کر مناسک حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو سکیں۔حج کے عظیم الشان اجتماع کو کامیاب بنانے کیلئے سعودی عرب انتظامیہ کی جانب سے ہمیشہ کی طرح بہتر انتظامات کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

Masjid Nabawi - The Prophet's Mosque in Madinah

سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ فورسز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں سمیت حج کے دوران وزارت صحت ، شہری دفاع، میونسپلٹی ، ٹیلی کمیونیکشن، محکمہ موسمیات ودیگر سروسز فراہم کرنے والے اداروں کی ٹیمیں بھی منی کی عارضی خیمہ بستی پہنچ چکی ہیں۔مملکت سعودی عرب کے مختلف شہروں سے آنے والے سعودی اسکاوٹس بھی منی کی عارضی خیمہ بستی میں پہنچ گئے ہیں جبکہ وزارت تجارت کی جانب سے بھی تفتیشی ٹیمیں مشاعر مقدسہ میں تعینات کی گئی ہیں۔

2 million expected in Mecca for hajj pilgrimage, a pillar of Islam | The Times of Israel

مکہ مکرمہ اور منی میں غیر قانونی طریقہ سے حج کرنے والوں کو روکنے کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ وادی منی کے داخلی راستوں پر سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو عازمین کے حج پرمٹ دیکھنے کے بعد ہی انہیں منی میں جانے کی اجازت دیتے ہیں۔مشاعر ٹرین کی سہولت عازمین کو فراہم کرائی گئی ہے تاکہ اس کے زریعہ عازمین حج کی منی منتقلی میں آسانی ہو جبکہ بس سروس ان عازمین کے گروپس کے لیے مخصوص ہے جنہیں ٹرین کی سہولت فراہم نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.