پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
12.2 C
Srinagar

این ای ای ٹی امتحان تنازعہ: سی بی آئی جانچ کی عرضی پر سپریم کورٹ کا مرکز کو نوٹس

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے میڈیکل انڈر گریجویٹ کی تعلیم کے لئے 5 مئی کو ہونے والے نیشنل ایلجبلیٹی کم اینٹرنس ٹیسٹ (نیٹ یو جی) کے سوالیہ پرچے مبینہ طورپر عام ہونے کے معاملے کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر جمعہ کو مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا کی تعطیلاتی بنچ نے جانچ کرنے والی باڈی نیشنل ایگزامینیشن ایجنسی (این ٹی اے) کو ہتن سنگھ کشیپ کی درخواست پر دو ہفتوں کے اندر اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی اگلی سماعت 8 جولائی کو کرے گی۔

جب درخواست گزار کے وکیل نے سی بی آئی تحقیقات پر اصرار کیا تو بنچ نے کہا کہ کیس میں ایک فریقی حکم نہیں دیا جا سکتا۔ این ٹی اے کی جانب سے جواب داخل کرنے کے بعد درخواست پر غور کیا جائے گا۔ ایک اور وکیل نے کہا کہ یہ 24 لاکھ طلباء کے مستقبل کا سوال ہے۔ اس پر بنچ نے کہا کہ اسے اس کا علم ہے۔ اس معاملے پر غور کے لیے جولائی کی تاریخ طے کی گئی ہے۔

جب ایک وکیل نے دلیل دی کہ کوٹا میں 40 سے زیادہ طلباء نے خودکشی کرلی ہے تو بنچ نے ان سے کہا کہ وہ غیر ضروری جذباتی دلیلیں نہ دیں کیونکہ اس طرح کے واقعات کا تعلق نیٹ ۔ یو جی کے نتائج سے نہیں ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img