پیر, دسمبر ۲, ۲۰۲۴
9.9 C
Srinagar

عیدالاضحی کے موقع پرپیاز کی گھریلو مانگ میں غیرمعمولی اضافہ

15 دنوں میں قیمتوں میں30سے50 فیصد اضافہ

سری نگر: تاجروں کا دعویٰ ہے کہ 17 جون کو عیدالاضحی کے موقع پر پیاز کی گھریلو مانگ میں اضافہ ہوگا۔ جے کے این ایس کے مطابق پچھلے15 دنوں میں پیاز کی قیمتوں میں30سے50 فیصدتک اضافہ ہوا ہے۔ جس کی بڑی وجہ سپلائی میں کمی بتائی جاتی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ عیدالاضحیٰ (بقرہ عید) سے پہلے پیاز کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ مہاراشٹر کے ناسک سے تعلق رکھنے والے پیاز کے تاجر ووںنے ایک میڈیا رپورٹ میں کہا کہ مہاراشٹر، خاص طور پر جنوبی ریاستوں سے پیاز کی زبردست مانگ ہے۔ تاجروں نے پیاز کا ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

تاجروں کو اُمید ہے کہ مرکزی حکومت پیازکی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مداخلت کرے گی۔ دوسری طرف اگر سرکاری اعداد و شمار کی بات کریں تو ملک کی راجدھانی دہلی میں10 دنوں میں پیاز کی قیمت میں 12 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔پیاز کی قیمت میں کتنا اضافہ ہواہے؟۔پیر کو ناسک کی لاسلگاو ¿ں منڈی میں پیاز کی اوسط ٹھوک قیمت26 روپے فی کلو تھی، وہیں 25مئی کو یہی قیمت 17 روپے فی کلو تھی۔ اچھی کوالٹی کی پیاز کی قیمت،مہاراشٹر کی بہت سی ہول سیل بازاروںمیں30 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بڑی وجہ طلب اور رسد میں فرق ہے۔

جون سے منڈیوں میں آنے والی پیاز کسانوں اور تاجروں کے ذخیرہ سے آتی ہے۔ کسان اپنے اسٹاک کو آف لوڈ کر رہے ہیں کیونکہ وہ 2023-24کی ربیع کی فصل میں ممکنہ کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کی توقع رکھتے ہیں۔اب یہ سوال کہ پیاز کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے؟۔40 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی کی وجہ سے برآمدات میں بھی نمایاں کمی ہو رہی ہے۔ تاجروں کا دعویٰ ہے کہ ۱۷جون کو عیدالاضحی کے موقع پر پیاز کی گھریلو مانگ میں اضافہ ہوگا۔ مہاراشٹر کے ناسک سے تعلق رکھنے والے پیاز کے تاجر ووںنے ایک میڈیا رپورٹ میں کہا کہ مہاراشٹر، خاص طور پر جنوبی ریاستوں سے پیاز کی زبردست مانگ ہے۔حکومتی اعداد و شمار کیا کہتے ہیں؟۔

صارفین کے امور کی وزارت کی ویب سائٹ کے مطابق پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اگر ہم صرف جون کی بات کریں تو پیاز کی اوسط قیمت میں1.86 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔31 مئی کو پیاز کی اوسط قیمت 32.12 روپے فی کلو تھی۔ جو کہ 10 جون کو بڑھ کر 33.98 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں پیاز کی قیمت میں اس سے بھی زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 31 مئی کو دہلی میں پیاز کی سرکاری قیمت 30 روپے فی کلو تھی۔ جو کہ10 جون کو 42 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جون کے مہینے میں دہلی میں پیاز کی قیمت میں12 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img