سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شری گرو ارجن دیو جی کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘گرو جی کا وژن اور پیغام عالم انسانیت کے لئے ایک بہت بڑی تحریک ہے’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کی صبح ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں شری گرو ارجن دیو جی کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘یہ مساوات، بھائی چارے، بے لوث قربانی اور ہمدردی کے اصولوں کے لئے اپنے آپ کو وقف کرنے کا دن ہے جس کے گرو جی پیکر تھے’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘گرو جی کا وژن اور پیغام عالم انسانیت کے لئے ایک بہت بڑی تحریک ہے’۔
بتادیں کہ گرو ارجن دیو جی سکھ مذہب کے پانچویں گرو ہیں۔ انہوں نے سکھ مذہب کے صحیفے کا پہلا ایڈیشن مرتب کیا۔