ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں 10 جون گرمی کی لہر دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔
دریں اثنا سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 12.0 ملی میٹر اور کپوارہ میں 10.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
وادی کے سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب 12.4 ملی میٹر اور 11.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
ادھر نا موافق موسمی صورتحال کے بیچ وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے عین مطابق ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔