جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

اسرائیلی فوج کے حملوں میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 36 ہزار 586 تک پہنچ گئی

غزہ: 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 36 ہزار 586 تک پہنچ گئی ہے۔

 

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 243 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں 4 "قتل عام” کیے اور ان حملوں میں مزید 36 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 115 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں ۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہزار 586 اور زخمیوں کی تعداد 83 ہزار 74 تک پہنچ گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملبے کے نیچے اور سڑک کے کنارے اب بھی لاشیں موجود ہیں لیکن میڈیکل ٹیمیں اور سول ڈیفنس کے اہلکار لاشوں تک نہیں پہنچ سکےہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img