بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

بارہمولہ میں چوری کا معاملہ حل، ملزم گرفتار، مال مسروقہ بر آمد:پولیس

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے چوری کے ایک معاملے کو حل کرکے ملزم کو گرفتار اور اس کی تحویل سے مال مسروقہ بر آمد کیا۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن اوڑی کو شکیل احمد پرے ساکن گرکوٹ اوڑی کی طرف سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ 22 اپریل 2024 کی درمیانی شب کچھ نا معلوم چور اس کے گھر میں گھس گئے اور نقدی رقم اور کچھ سونے کے ایٹم اڑا لے گئے۔
انہوں نے کہا کہ شکایت موصول ہونے پر پولیس اسٹیشن اوڑی میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران کئی مشکوک افراد کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا گیا جن میں سے عمران احمد پرے ولد غلام قادر ساکن بالاکوٹ اوڑی نے جرم کے ارتکاب کا اعتراف کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس کے انکشاف پر چرائی گئی سونے کی 7 انگوٹھیاں، سونے کی ایک ائیر رنگ، ایک موبائل فون اور 20 ہزار روپیے نقدی بر آمد کئے گئے اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img