ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عدالت کی طرف سے حاصل ہونے والے ایک حکم کی تعمیل میں پولیس نے بارہمولہ میں ایک زیر تفتیش دہشت گرد معاون پر جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس نصب کیا جو پولیس اسٹیشن اوڑی میں درج یو اے پی اے کیس میں ضمانت پر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کو پولیس اسٹیشن اوڑی میں درج یو اے پی اے ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر 104/2023 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ جی پی ایس اینکلٹ مذکورہ دہشت گرد معاون کی نقل و حرکت کی نگرانی کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ وہ ضمانت کے شرائط کی خلاف ورزی نہ کرے۔