1414: خضر خان نے دہلی کی سلطنت پر قبضہ کر لیا اور سید خاندان کی حکمرانی کی بنیاد رکھی۔
1883: ہندوتوا رہنما اور شاعر ونائک دامودر ساورکر کی پیدائش ہوئی ۔
1908: جاسوس ناول جیمز بانڈ کے مصنف ایان فلیمنگ کی پیدائش ہوئی ۔
1923:جنوبی ہند کے مشہور ترین ناموں میں سے ایک ننداموری تارک راما راؤ کی پیدائش ہوئی ۔ فلموں میں بے پناہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد این ٹی آر نے سیاست کا رخ کیا اور تین بار آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے۔
1934: اونٹاریو، کینیڈا میں اولیوا اور الزائر ڈیون کے ہاں پانچ بچے پیدا ہوئے۔ تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب ایک ساتھ پیدا ہونے والے پانچوں بچے زندہ بچ گئے۔
1959: دو امریکی بندروں نے خلا کا کامیاب سفر کیا۔
1961: انسانی حقوق کے تحفظ اور دنیا کو ان کے بارے میں آگاہ کرنے کے مقصد سے لندن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کا قیام عمل میں آیا۔ اسے 1977 میں امن کا نوبل انعام دیا گیا۔
1967: برطانوی ملاح سر فرانسس چیچسٹر سولو بوٹ میں دنیا کا چکر لگانے کے بعد 65 سال کی عمر میں گھر پہنچ گئے۔
1970: آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس کی باضابطہ طور پر تقسیم ہوئی۔
1989: مارتھاکاولی ڈیوڈ ہندوستان کی پہلی اور دنیا کی دوسری خاتون عیسائی پادری بنیں۔
1996: وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے استعفیٰ دیا۔
1996: روس نے چیچنیا کو زیادہ سے زیادہ خود مختاری دینے پر اتفاق کیا۔
1998: پاکستان نے زیر زمین پانچ ایٹمی تجربات کئے۔ اس سے ایک ہفتہ قبل ہندوستان نے بھی ایسے ہی ایٹمی تجربات کیے تھے۔
2002: نیپال میں ایمرجنسی نافذ ہوئی ۔
2008: نیپال میں 240 سال طویل بادشاہت کا خاتمہ ہوا ۔
2008: امریکہ نے پاکستان نواز دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے چار لیڈروں کو گرفتار کیا۔
2010: مغربی بنگال کے مغربی مدنا پور میں ٹرین حادثے میں 141 افراد ہلاک ہوئے۔
2012: مشہور اداکار سریش چٹوال کا انتقال ہوا۔