پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
16.3 C
Srinagar

راجوری کے جنگلات میں بھیانک آتشزدگی

جموں:جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے جنگلات میں بھیانک آتشزدگی سے سرسبز سونے کو نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کی شام راجوری کے کئی جنگلی علاقوں میں آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک وسیع علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔
ذرائع نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں سرسبز سونے کو نقصان پہنچا ہے۔
حکام کے مطابق راجوری کے دلوگر اور بھتونی جنگلی علاقوں میں آگ لگی ہے اور اس کو بجھانے کی خاطر عملہ کام میں لگا ہوا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img