بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

کپوارہ میں ایک شخص کی گلا کٹی ہوئی لاش بر آمد

سری نگر: سرحدی ضلع کپوارہ کے آووورہ نامی ایک دور افتادہ گائوں میں پیر کی صبح اس وقت ہر سو سراسیمگی پھیل گئی جب ایک شخص کی اپنے ہی گھر میں گلا کٹی ہوئی لاش بر آمد کی گئی۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے میر مقام آوورہ گائوں میں پیر کی صبح عبد الحمید خان ولد گُلہ خان نامی ایک شخص کی اپنے ہی گھر میں خون میں لت پت لاش دیکھی گئی جس کے گلے پر زخموں کے گہرے نشان تھے۔
انہوں نے کہا کہ صبح کے وقت مذکوہ شخص کی اہلیہ نے لاش دیکھی جس کے بعد آس پڑوس کے لوگ جائے موقع پر جمع ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کے متعلق پولیس کو مطلع کیا گیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذکوہ شخص ذہنی تنائو میں مبتلا تھا۔
دریں اثنا پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
واقعے کے متعلق خبر پھیلتے ہی گائوں میں ہر سو سراسیمگی اور خوف و دہشت کا ماحول چھا گیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img