لشکر طیبہ کے ایک ملی ٹنٹ معاون کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج: سوپور پولیس

لشکر طیبہ کے ایک ملی ٹنٹ معاون کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج: سوپور پولیس

سری نگر: سوپور پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ ایک ملی ٹنٹ معاون کے خلاف پی ایس اے کے تحت جبکہ تین بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی – این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سوپور پولیس نے مجاز اتھارٹی سے اجازت حاصل کرنے کے بعد تین بد نام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی – این ڈی پی ایس ایکٹ جبکہ لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو معاون کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔

ملی ٹنٹ معاون کی شناخت احسان الحق ساکن نائو پورہ کلان سوپور کے طور پر کی گئی ہے۔

بیان میں منشیات فروشوں کی شناخت برکت احمد ڈار ولد عبد الاحد ڈار ساکن شیر کالونی سوپور، عمر بشیر زرگر ولد بشیر احمد زرگر ساکن بہرام پور رفیع آباد اور مصیب بشیر لون ولد بشیر احمد لون ساکن واڈورہ پائین سوپور کے طور پر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کو حراست میں لیا گیا ہے اور سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند رکھا گیا ہے۔

بیان کے مطابق مذکورہ منشیات فروشوں کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور ابھی بھی منشیات کے کاروبار میں ملوث تھے اور سوپور اور ضلع کے دوسرے علاقوں میں نوجوانوں کو منشیات فراہم کر رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.