سری نگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شری گرو امر داس جی کے پرکاش پورب کے متبرک موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے بدھ کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں شری گرو امر داس سنگھ جی کے پرکاش پورب کے متبرک موقع پر لوگوں کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
بتادیں کہ گرو امر داس سکھ مذہب کے تیسرے گرو تھے۔ آپ 73 برس کی عمر میں 26 مارچ 1552 کو گرو کے اعزاز سے سرفراز ہوئے۔
امرتسر سے تعلق رکھنے والے گرو امر داس جی 95 برس کی عمر میں یکم ستمبر 1574 کو انتقال کر گئے۔