بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

کشمیر میں 27 مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ

سری نگر: محکمہ موسمیات کی طرف سے خشک موسم کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں 27 مئی تک موسم میں کسی بڑی پیمانے کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاہم اس دوران جموں کے میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کے ساتھ گرم رہ سکتا ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ 20 سے 27 تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمے نے کسانوں سے کہا کہ وہ 20 مئی سے اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں اپنے آپریشنز شروع کر سکتے ہیں۔
دریں اثنا وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت13.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 6.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img