بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

لداخ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

سری نگر: لداخ یونین ٹریٹری میں پیر کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
نیشنل سیٹر فار سیسمالوجی کے مطابق لداخ میں پیر کی صبح 5 بجکر 49 منٹوں پر زلزلے کے جھٹکے آئے۔
انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
تاہم اس زلزلے سے کسی قسم کے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
قبل ازیں جموں وکشمیر میں 18 مئی کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔
ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ ہوئی تھی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img