مہلک بیماریاں ۔۔۔۔۔۔

مہلک بیماریاں ۔۔۔۔۔۔

ملک میں تعلیم و تربیت ،کھیل کوداور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے ۔ جہاںہمارے بچے ان شعبوں میں نمایاںکارکردگی کا مظاہرہ کر کے ترقی یافتہ ممالک کے شانہ بہ شانہ اپنے ملک کانام آگے لے جارہے ہیں، وہیں صحت کے شعبے میں بھی ملک بڑی تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور پورے ملک میں پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، جہاں لوگوںکا بہتر ڈھنگ سے علاج و معالجہ ہو رہا ہے ۔یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے اس ملک میں اس قدر بیماریاں نمودارہو رہی ہیں جن کا اعلاج ڈھونڈنے میں ہمارے سائنسدان بھی کمزور پڑ رہے ہیں۔ان بیماریوں کی وجہ کیا ہو سکتی ہے؟ اور ان بیماریوںکے پیچھے کون سے محرکات کار فرما ہیں؟ وثوق کے ساتھ کہنا مشکل ہے۔ماہرین ِ صحت کا ماننا ہے کہ بڑ ھتی ہوئی ان بیماریوں کی وجہ بازاروں میں فروخت کیا جارہا’ جنک فوڈ یا فاسٹ فوڈ‘ ہے ۔

بازاروںمیں دستیاب اس طرح کی چیزوں میں ملاوٹ ہوتی ہے، جو انسانی جسم کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔بازار وںمیں دستیاب کھانے پینے کی چیزوں میں لذت کی خاطر مختلف قسم کی ادویات ملائی جاتی ہے، جن سے مہلک امراض پیدا ہوتے ہیں۔مشاہدے میں آرہا ہے کہ چھوٹے بچوں میں مختلف قسم کی بیماریاں پیدا ہو رہی ہےں،جو زیادہ تر جنک فوڈ کا استعمال کر رہے ہیں۔وادی میں وازوان کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے جس کے کھائے بغیر عام کشمیر خود کو فاقہ ہی تصور کرتا ہے، چہ جائے وہ پیٹ بھر کر سب کچھ کھاچکا ہوتا ہے۔اس وازوان کا جہاں تک تعلق ہے، اب اشپاز حضرات اس میں بھی ایک مخصوص قسم کی ”ٹیسٹنگ پاﺅڈر “ استعمال کرتے ہیں۔ڈاکڑوں کے مطابق اس ٹیسٹنگ پاﺅڈر سے معدے کا کینسر ہو جاتا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کے باغات میں بھی مختلف قسم کے کیمیائی کھادوں اور جراثم کش ادویات کا کھل کر استعمال کیا جارہا ہے، جومختلف مہلک بیماریوں کا سبب بن رہا ہے۔آج کل عوامی حلقوں میں یہ افواہیں بھی گشت کررہی ہیں کہ سبزیوں کوجلد سے جلد تیار ہونے کے لئے انجیکشنوں کا استعمال کیا جارہا ہے، جو انسانی صحت کے لئے انتہائی خطر ناک تصور کیا جاتا ہے۔جہاں تک بازاروں میں فروخت کئے جارہے پولٹری مرغو ں کا تعلق ہے، اُن میں بھی بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور جلدی باوزن بنانے کےلئے مختلف قسم کی ادویات کا ہی استعمال کیا جاتا ہے، جو انسانی جسم کےلئے انتہائی نقصان دہ مانا جاتا ہے۔

کل ملا کر یہی بات سامنے آتی ہے کہ موجودہ دور کے انسان کا کھانا پینا ملاوٹ سے بھر پور ہے اور اسی ملاوٹ سے بیماریاں پھوٹ پڑتی ہےں۔لوگوں نے قدرتی طور اُگنے والی سبزیوں کو کھانا چھوڑ دیا ہے، جو بقول ماہرین انسانی صحت کے لئے مفید ہوتی ہیں اور مختلف اندرونی بیماریوں کا خود بخود علاج کرتی ہیں۔عام لوگوں کو چا ہیے کہ وہ بازاروں میں موجود ملاوٹی کھانوں سے پرہیز کریں اور بچوں کو جنک فوڈ سے دور رکھیں، تاکہ وہ مہلک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.