اے ڈی جی پی جموں نے بسنت گڑھ کا دورہ کیا، سیکورٹی صورتحال کا بھی لیا جائزہ

اے ڈی جی پی جموں نے بسنت گڑھ کا دورہ کیا، سیکورٹی صورتحال کا بھی لیا جائزہ

جموں:ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں آنند جین نے منگل کے روز بسنت گڑھ ادھم پور کا دورہ کیا اور وہاں پر ضلع بھر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر وی ڈی جی ممبران اے ڈی جی پی کے ساتھ ملاقات کی اور دہشت گردوں سے نبرد آزما ہونے کی خاطر جدید اسلحہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز اے ڈی جی پی جموں رینج آنند جین نے بسنت گڑھ ادھم پور کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری آپریشن کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
ذرائع نے بتایا کہ اے ڈی جی پی کے ہمراہ پولیس اور فوج کے سینئر آفیسران بھی ساتھ تھے۔
ذرائع کے مطابق ادھم پور میں اے ڈی جی پی نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس دوران انہیں بسنت گڑھ کے جنگلی علاقے میں جاری آپریشن کے بارے میں بریف کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اے ڈی جی پی نے آفیسران کو ہدایت دی کہ دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے والے ملی ٹینٹوں کو جلدازجلد انجام تک پہنچایا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملی ٹینٹوں کی مدد و اعانت اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے والوں کو بھی جلدازجلد سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے کی ہدایت دی گئی۔
دریں اثنا وی ڈی جی ممبران کے ایک وفد نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آنند جین سے ملاقات کے دوران کئی اہم مسائل ابھارے۔
وی ڈی جی ممبران نے دہشت گردوں سے نبرد آزما ہونے کی خاطر اے ڈی جی پی سے جدید اسلحہ فراہم کرنے کی مانگ دہرائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.