پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جوں کی توں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جوں کی توں

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گھریلو سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج جوں کی توں رہیں، جس کی وجہ سے دہلی میں پیٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 فی لیٹر رہا۔
تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں جوں کی توں رہنے کے ساتھ ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر رہا۔
عالمی سطح پر ہفتے کے آخر میں یو ایس کروڈ 0.16 فیصد اضافے کے ساتھ 82.76 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ 0.11 فیصد اضافے کے ساتھ 88.50 ڈالر فی بیرل پر رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.