منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
4.8 C
Srinagar

وادی کے تین اضلاع میں بر فانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

سری نگر:جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے منگل کو وادی کشمیر کے تین اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی کشمیر کے کپوارہ،بانڈی پورہ اور گاندربل اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بر فانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔
حکام نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے اور جن علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں وہاں جانے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے.

Popular Categories

spot_imgspot_img