اننت ناگ میں 7 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

اننت ناگ میں 7 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سری نگر: منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں الگ الگ کارروائیوں کے دوارن 7 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اننت ناگ میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران 7 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پوسٹ سنگم نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے 9 کلو خشخاش پوست بر آمد کیا۔

گرفتار شدگان کی شناخت فیروز احمد راتھر ولد غلام رسول راتھر اور اعجاز احمد منٹو ولد غلام محمد منٹو ساکنان واگہامہ بجبہاڑہ کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کولگام پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے 16.450 کلو بھنگ پائوڈر بر آمد کی۔

گرفتار شدگان کی شناخت سہیل احمد ڈار ولد محمد اشرف ڈار ساکن ناگام کو کر ناگ اور ریاض احمد میر ولد عبدالرزاق میر ساکن وٹنارڈ کوکرناگ کے طور پر ہوئی ہے۔

اسی طرح کی کارروائی کے دوران پولیس اسٹیشن اتراسو نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے قریب 21 گرام چرس، 350 گرام خشخاش پوست اور 10 ہزار روپیے نقدی بر آمد کئے۔

گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت شکیل احمد وانی ولد خضر وانی ساکن شیخ پورہ اترا سو کے طور پر کی گئی ہے۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ عشمقام پولیس کی ایک ٹیم نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے قریب 4 کلو خشخاش پوست اور1.25 کلو بھنگ بھوسہ بر آمد کیا۔

انہوں نے گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت غلام نبی بٹ ولد جبار بٹ ساکن ینر پہلگام کے طور پر کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 5 کلو بھنگ پائوڈر بر آمد کی۔

گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت اندراز احمد ٹھوکر ولد علی محمد ٹھوکر ساکن واگہامہ بجبہاڑہ کے طور پر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پانچ مختلف پولیس اسٹیشنوں میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمے درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.