مرحلہ اول:ادھمپور میں ووٹنگ جاری،پہلے دو گھنٹے 8.44فیصد شرح ووٹنگ ریکارڈ

مرحلہ اول:ادھمپور میں ووٹنگ جاری،پہلے دو گھنٹے 8.44فیصد شرح ووٹنگ ریکارڈ

نیوزڈیسک

ملک بھر کیساتھ ساتھ ادھمپور۔کٹھوعہ نشست کے لئے آج پہلے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔اس نشست پر طے شدہ وقت کے مطابق ووٹنگ کا عمل صبح 7 بجے شروع شروع ہوا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے دو گھنٹے کے دوران ادھمپور پارلیمانی حلقے میں 8۔44 فیصد ووٹنگ شرح ریکارڈ کی گئی ۔ابر آلود موسم کے بیچ رائے دہندگان کی لمبی لمبی قطارے پولنگ مراکز کے باہر دیکھنے کو ملیں ۔کانگریس کے امیدوار چودھری لعل سنگھ سمیت سبھی کئی امیدواروں نے ووٹ ڈالا۔

ادھمپور پارلیمانی حلقے کی خاص بات یہ رہی کہ صبح سویرے دلہا دلن نے بھی ووٹ ڈالا جبکہ ایڈیشل ڈپٹی کمشنر ادھمپور کے دفتر سے منسلک پنک پولنگ مرکز سب کی توجہ مرکز بنا ہوا ہے ۔

 

اس پارلیمانی حلقے میں کل رائے دھندگان کی تعداد 16لاکھ 23 ہزار 195 ہے  جبکہ پورے پارلیمانی حلقے میں 2 ہزار 637 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔اس نشست پر بی جے پی کے امیدوار ڈاکٹر جتندرسنگھ اور کانگریس امیدوار چودھری لعل سنگھ سمیت 12 امیدوار میدان میں ہیں ۔ڈاکٹر جتندر سنگھ اور لعل سنگھ دو دو مرتبہ اس نشست رکن پارلیمان منتخب ہوئے ہیں ۔

لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔ اس کے لیے انتخابی اہلکار پہلے ہی پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ گئے تھے۔
پہلے مرحلے میں لوک سبھا کی 102 سیٹوں کے ساتھ ساتھ اروناچل پردیش اور سکم اسمبلی کی 92 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔
الیکشن کمیشن نے منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں اور بزرگ اور معذور ووٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 16.63 کروڑ ووٹر 1605 امیدواروں کے انتخابی مستقبل کا فیصلہ کریں گے جن میں مرکزی وزراء نتن گڈکری، کرن رجیجو، ​​ارجن رام میگھوال، کل آٹھ مرکزی وزراء، دو سابق وزرائے اعلیٰ اور ایک سابق گورنر شامل ہیں۔
کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی۔ کمیشن کے مطابق ووٹنگ کے اوقات پارلیمانی حلقوں کے لحاظ سے بھی مختلف ہو سکتے ہیں۔ اس کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر الیکشن کرانے والے افسران کی ٹیمیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) مشینوں کے ساتھ بھیجی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.