مودی نے ووٹروں سے پرجوش انداز میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

مودی نے ووٹروں سے پرجوش انداز میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ملک میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر ووٹنگ کرنے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔

مسٹر مودی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بنائیں۔ پہلے مرحلے میں ملک کی 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ اروناچل پردیش اور سکم اسمبلی کی 92 سیٹوں کے لیے بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جمہوریت کا سب سے بڑا تہوار آج سے شروع ہو رہا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ میں ان تمام نشستوں کے ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بنائیں۔ میری ان نوجوان دوستوں سے خصوصی اپیل ہے جو پہلی بار ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالیں۔ جمہوریت میں ہر ووٹ قیمتی اور ہر آواز اہم ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.