پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی:الیکشن کمیشن (ای سی) نے جمعرات کے روز لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں 10 ریاستوں میں انتخابات کا عمل شامل ہے چوتھے مرحلے میں نو ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ پر مشتمل 96 لوک سبھا سیٹوں پر 13 مئی کو انتخابات ہوں گے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار 25 اپریل تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ جمعہ کے روز ختم ہو جائے گی۔
اس مرحلے میں 10 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 94 پارلیمانی نشستوں پر 7 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
دریں اثناء پہلے مرحلے کی پولنگ کے لیے تیاریاں زوروں پر ہیں، جس کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔
پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو 17 ریاستوں اور چار مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر مشتمل 102 حلقوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، پہلے مرحلے میں 1,625 امیدوار میدان میں ہیں، جن کی انتخابی مہم بدھ کی شام ختم ہوگئی۔
پہلے مرحلے میں اروناچل پردیش، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم، انڈمان اور نکوبار جزائر، لکشدیپ، پڈوچیری، اتراکھنڈ اور تمل ناڈو کے تمام پارلیمانی حلقوں میں پولنگ ہوگی۔
راجستھان کی 12 سیٹوں، اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں، مدھیہ پردیش کی چھ سیٹوں، آسام اور مہاراشٹر کی پانچ پانچ سیٹوں، بہار کی چار سیٹوں، مغربی بنگال کی تین سیٹوں، منی پور کی دو سیٹوں اور چھتیس گڑھ، تریپورہ اور جموں و کشمیر میں سے ہر ایک کی ایک سیٹ کے لیے بھی ووٹنگ ہوگی۔
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ کے علاوہ جمعہ کے روز ایک ہی مرحلے میں اروناچل پردیش اور سکم میں اسمبلیوں کے انتخاب کے لیے بھی پولنگ ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.