جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
22.3 C
Srinagar

سری نگر میں عام شہریوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں خاتون گرفتار:پولیس

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے زائد از دو درجن اے ٹی ایم کارڈ، نقدی رقم اور سونے کی کچھ چیزیں بر آمد کی ہیں۔
خاتون کی شناخت زینت دختر غلام احمد پامپوری ساکن سرائے بالا کے طور پر کی گئی ہے۔
سری نگر پولیس نے جمعرات کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘پولیس نے زینت دختر غلام احمد پامپوری ساکن سرائے بالا نامی ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جو اے ٹی ایم کے باہر مدد کرنے کے آڑ میں اے ٹی ایم کارڈز کا تبادلہ کرکے عام شہریوں کو دھوکہ دیتی تھی’۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن خانیار میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ خاتون کی تحویل سے 30 اے ٹی ایم کارڈ، 39 ہزا 1 سو 30 روپیے نقدی اور سونے کی کچھ چیزیں بر آمد کی گئیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img