تازہ ترین : غلام نبی آزاد نہیں ہوں گے امیدوار ،ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی کا فیصلہ

تازہ ترین : غلام نبی آزاد نہیں ہوں گے امیدوار ،ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی کا فیصلہ

شاہ ہلال

اننت ناگ ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی( ڈی پی اے پی ) کی ایک غیر معمولی نشست پیر کو اننت ناگ میں منعقد ہوئی ،جس میں آئندہ پارلیمانی انتخابات اور دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ اس میٹنگ میں پارٹی کے اعلیٰ عہدیداراں نے شرکت کی ،جن میں تاج محی الدین اور دیگر قابل ِ ذکر ہیں ۔
پارٹیذرائع نے بتایا کہ ڈاک بنگلہ اننت ناگ میں کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس غیر معمولی میٹنگ میں با اتفاق رائے سے یہ فیصلہ لیا گیا ،جنوبی کشمیر کی پارلیمانی نشست (اننت ناگ ۔راجوری ۔پونچھ ) کے لئے پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد امیدوار نہیں ہوں گے بلکہ پارٹی کے ترجمان اور ڈورو حلقہ انتخاب کے انچارج ،محمد سلیم پرے ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی( ڈی پی اے پی ) کے امید وار ہوں گے ۔
اس سے قبل پارٹی نے اعلان کیا تھا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد اننت ناگ _ راجوری لوک سبھا سیٹ سے بطور امیدوار الیکشن لڑیں گے۔سری نگر میں پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے خزانچی اور سابق وزیر تاج محی الدین نے کہا تھاکہ پارٹی نے غلام نبی آزاد کو اننت ناگ راجوری نشست کے لئے امیدوار نامزد کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.