جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
15.1 C
Srinagar

ویتنام کے شمالی صوبے میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 4 افراد کی موت، 7 زخمی

ہنوئی: ویتنام کے شمالی صوبے کوانگ نینہ میں بدھ کو میتھین گیس کی آگ سے چار کوئلہ کان کنوں کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ ویتنام کی خبر رساں ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مبینہ طور پر کیم شہر میں 23 مربع میٹر کی کان میں کھدائی چل رہی تھی۔

یہ کان ویتنام نیشنل کول اینڈ منرل انڈسٹریز گروپ کی تھونگ نہاٹ کول مائن کمپنی کے تحت کام کرتی ہے۔

سات زخمی کارکنوں کا مقامی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img