تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
تائی پے/بیجنگ: چین کے شہر ہولین کے قریب سمندری علاقے میں بدھ کو بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 7:58 پر 7.3 شدت کا زلزلہ آیا اور کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔ چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی) نے یہ اطلاع دی۔
سی ای این سی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز 23.81 ڈگری شمالی عرض البلد اور 121.74 ڈگری مشرقی طول البلد میں 12 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

قدرتی وسائل کی وزارت کے وارننگ سینٹر نے زلزلے کے بعد سونامی کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے کے مرکز کے ارد گرد کے پانیوں میں سونامی آسکتی ہے جس سے تائی پے اور ہولین کے مشرقی ساحلی علاقوں میں تباہ کن اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

تائی پے میں ژنہوا کے صحافیوں نے زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے اور انہوں نے بتایاکہ عمارتیں ایک منٹ سے زیادہ مسلسل لرزتی رہیں۔ صحافیوں کے اپارٹمنٹ کی عمارت میں لفٹوں کا استعمال بند کر دیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے تائی پے کے میٹرو سسٹم کا آپریشن روکنا پڑا۔

تائیوان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ بدھ کی صبح 7 بج کر 58 منٹ پر 15.5 کلومیٹر کی گہرائی میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکز ہولین کاؤنٹی گورنمنٹ سے 25 کلومیٹر جنوب جنوب مشرق میں واقع تھا۔ ہولین صوبے میں زیادہ سے زیادہ شدت 6 کی ریکارڈ کی گئی۔

ایک گھنٹہ کے اندر جزیرے کے ہولین صوبے اور آس پاس کے علاقوں میں ، 4.0 سے 6.0 کی شدت کے کئی آفٹر شاکس آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.