منگل, مارچ ۲۵, ۲۰۲۵
15.9 C
Srinagar

کٹھوعہ شوٹ آؤٹ: قوم دیپک کمار کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی:ڈی جی پی جموں وکشمیر

جموں: جموں وکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) آر آر سوین نے کٹھوعہ میں گینگسٹر کے خلاف لڑنے کے دوران اپنی جان کی بازی لگانے والے پولیس افسر دیپک شرما کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید دیپک شرما کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ڈی جی پی نے پولیس سب انسپکٹر دیپک شرما کے غیر متزلزل حوصلے اور بہادری کی تعریفیں کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا: ‘قوم بالخصوص جموں وکشمیر کے لوگ دیپک شرما کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے’۔انہوں نے ذاتی طور پر بھی اور جموں وکشمیر پولیس پریوار کی طرف سے بھی شہید دیپک شرما کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا: ‘جموں وکشمیر پولیس شہید کے اہلخانہ کی حمایت میں متحد ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے جن کا عزم اور بہادری ہمیں ہمیشہ حوصلہ دیتی رہے گی’۔
بتادیں کہ سب انسپکٹر دیپک کمار کٹھوعہ میں ایک انتہائی مطلوب گینگسٹر کے خلاف لڑنے کے دوران زخمی ہوئے اور بعد میں علاج کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img