کشمیر میں موسم ابر آلود،اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان

کشمیر میں موسم ابر آلود،اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان
سری نگر: وادی کشمیر میں ابر آلود موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں جبکہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں جبکہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 5 اپریل کو بھی کچھ مقامات پر ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 6 سے 10 اپریل تک موسم خشک و خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کسانوں سے کہا کہ وہ 3 اور 5 اپریل کے بغیر اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز چلا سکتے ہیں۔
دریں اثنا وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.