بارہمولہ میں دہائیوں سے مفرور خاتون سمیت دو ملزم گرفتار:پولیس

بارہمولہ میں دہائیوں سے مفرور خاتون سمیت دو ملزم گرفتار:پولیس

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک خاتون سمیت دو مفرور ملزموں کو گرفتار کیا ہے جو مختلف تھانوں میں درج مقدموں میں دہائیوں سے گرفتاریوں سے بچ رہے تھے۔
گرفتار شدگان کی شناخت الطاف احمد میر ولد حفیظ اللہ میر ساکن برنیٹ اور شہنازہ بیگم زوجہ قاسم الدین ٹھاکر ارنبوہ بونیار کے طور پر ہوئی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ یہ دونوں کئی مقدموں میں ملوث تھے اور گذشتہ دہائیوں سے گرفتاری سے بچ رہے تھے اور دونوں کو پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب جج جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس (جے ایم آئی سی) بارہمولہ کی عدالت کے ذریعہ سیکشن 512 سی آر پی سی کے تحت مذکورہ ملزموں کے خلاف پولیس اسٹیشن بونیار میں زیر التوا مقدموں میں وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.