عید گاہ کھیل کے میدان میں تبدیل ہو گیا ہے لہذا یہاں پر نماز عید ادا نہیں کی جاسکے گی :درخشاں اندرابی

عید گاہ کھیل کے میدان میں تبدیل ہو گیا ہے لہذا یہاں پر نماز عید ادا نہیں کی جاسکے گی :درخشاں اندرابی

سری نگر:جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹردرخشان اندرابی نے بدھ کے روز کہاکہ تاریخی عید گاہ میں عید نماز ادا نہیں کی جائے گی کیونکہ عید گاہ کھیل کے میدان میں تبدیل ہو کررہ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عید گاہ کونماز کی ادائیگی کی خاطر تیار کرنے میں بہت وقت لگے گا۔
ان باتوں کا اظہار موصوفہ نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات کئے گئے ہیں۔
عیدگاہ میں نماز عید ادا کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں درخشاں اندرابی نے کہا:’عید گاہ اچھی حالت میں نہیں ہے اوراس کوسنبھالے میں بہت وقت لگے گا۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ عید گاہ کھیل کے میدان میں تبدیل ہو کررہ گیا ہے جب عید گاہ کی حالت ہی صحیح نہیں تو نمازعید کہاں ادا کی جائے گی ۔
وقف بورڈ کی چیئرپرسن نے کہاکہ امسال بھی تاریخی عید گاہ میں نماز عید کا اہتمام خارج از مکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.