پونچھ میں ضلع ہسپتال کے پاس دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں

پونچھ میں ضلع ہسپتال کے پاس دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ضلع ہسپتال کے نزدیک منگل کی رات دیر گئے ایک دھماکہ ہوا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں ضلع ہسپتال کے نزدیک گرد وارہ مہنت صاحب کے باہر منگل کی رات سوا گیارہ بجے دھماکہ ہوا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے سے آس پاس کے دیواروں پر چھرے لگ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تاہم کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ ہونے کے بعد پولیس اور فوج فارنسک ماہرین کے ساتھ جائے واردات پر پہنچے اور دھماکے کے متعلق تحقیقات شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ پونچھ محمد یاسین اور ایس ایس پی یوگل منہاس بھی جائے واردات پر پہنچے۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.