دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال کو جمعرات کی دیر رات انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گرفتار کر لیا ہے۔ گھر میں طویل پوچھ گچھ کے بعد تفتیشی ایجنسی نے کیجریوال کو سی ایم ہاؤس سے گرفتار کرلیا ہے۔ اس سے پہلے ای ڈی نے کیجریوال کا موبائل فون بھی ضبط کرلیا تھا، جس کے بعد پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق کیجریوال تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے تھے۔

وزیراعلی کی گرفتاری کی ہلچل کے درمیان عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔ وزیر آتشی اور سوربھ بھی وہاں موجود تھے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورس کو موقع پر تعینات کیا گیا تھا۔

دہلی پولیس نے سی ایم ہاؤس کے باہر دفعہ 144 بھی نافذ کر دی تھی۔ بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی۔ اس کے علاوہ اروند کیجریوال کے گھر کے باہر ریپڈ ایکشن فورس کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔ پولیس احتجاج کرنے والے عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کو موقع سے ایک بس میں لے جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.