ملی ٹینسی سازش کیس :جموں میں سات مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے ، قابل اعتراض مواد ضبط :ترجمان

ملی ٹینسی سازش کیس :جموں میں سات مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے ، قابل اعتراض مواد ضبط :ترجمان

جموں:ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے جمعے کے روز ملی ٹینسی سازش کیس کے سلسلے میں جموں میں 7مقامات پر چھاپے مارے جس دوران قابل اعتراض مواد کو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ایس آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ عدالت مجاز سے اجازت کے بعد سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیموں نے جمعے کے روز ڈوڈہ ضلع مین تین، ریاسی میں دو ، رام بن اور جموں میں دوالگ الگ مقامات پر چھاپے ڈالے انہوں نے مزید کہاکہ ڈوڈہ میں حسن بابر اور محمد عرفان اور سبدار علی کے گھروں کو کھنگالا گیا، جبکہ ریاسی میں عبدالرشید اور شمشاد بیگم ، رام بن میں عبدالرشید نائیک اور سدرا جموں میں سجاد احمد عرف شادو کے رہائشی مکانوں کی تلاشی لی گئی۔

موصوف ترجمان کے مطابق تلاشی کے دوران کئی موبائیل فون اور قابل اعتراض مواد کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا اور توقع ہے کہ ضبط کئے گئے مواد سے دہشت گرد نیٹ ورک کی تہہ تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق یہاں متعدد بارڈر گائیڈ اور کوریرس سرگرم ہیں جو جو مختلف دہشت گرد تنظیموں کو دہشت گردوں کی در اندازی کرانے میں مدد کرتے ہیں اور ان کو دشوار گزار راستوں کی رہمنائی کرتے ہیں تاکہ وہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے در اندازی مخالف رکاوٹوں کو عبور کر سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان میں سے اکثر سرحد کے اس پار بیٹھے ہینڈلرز اور سرگرم دہشت گردوں کے ساتھ مختلف اپیلی کیشنز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے موبائیل فون کے ذریعے رابطے میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.